آفٹر نون سکول اساتذہ کیلئے یکم ستمبر سے ٹریننگ شروع کرنیکا فیصلہ

آفٹر نون سکول اساتذہ کیلئے یکم ستمبر سے ٹریننگ شروع کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم پراجیکٹ کے تحت چلنے والے آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کیلئے یکم ستمبر سے ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اساتذہ کو مختلف مراحل میں ٹریننگ فراہم کرے گی۔

 چھ روزہ ٹریننگ تین مراحل میں 22 ستمبر تک دی جائے گی۔قائداکیڈمی نے اساتذہ کی سو فیصد حاضری کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ لکھ دیا۔