ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

  ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوکری سے برطرف کیے جانے پر پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوکری سے برطرف کیے جانے پر پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج، ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ملازمین انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ملازمین کا کہنا تھا بغیر نوٹس دیے اور کسی وجہ کے ہمیں نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ تین چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئی۔ تنخواہیں نہ ملنے پر گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں۔ ہمارا ایک سینیٹری ورکر چار چار لوگوں کا کام کرتا ہے اپنے رشتہ داروں کو رکھنے کے لیے ہمیں نکال دیا گیا ہے۔

 ارباب اختیار سے گزارش ہے ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے۔ جب تک تنخواہیں دے کر ہمیں بحال نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا