بجلی قیمت میں 14روپے یونٹ کمی تاریخی اقدام ہے،خادم حسین
لاہور(جنرل رپورٹر)فاؤنڈرز گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر کے بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کمی کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں بجلی کمی اور14روپے فی یونٹ کمی پنجاب حکومت کا تاریخی ریلیف ہے۔مہنگی بجلی کے باعث عوام کا بوجھ بانٹنے کیلئے 45ارب حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور روڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ملک کا معاشی بوجھ صنعتکار برادری اٹھاتی ہے انہیں بھی ریلف دیا جائے وزیراعلیٰ پنجا ب پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھی صنعتی ترقی کیلئے انڈسٹریز کو بھی اسی قسم کا ریلیف دے۔
کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث پنجاب بھر میں متعدد انڈسٹریز بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ مہنگی بجلی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء_ مہنگی ہورہی ہیں اور مہنگی اشیاء_ کے باعث بیرون ملک ملکی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے باعث برآمدات کمی کا شکار ہونگے جس سے حکومتی برآمدی اہداف متاثر ہونگے برآمدات کم ہونے سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہونگے جس سے حکومت کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا اس لیے وفاقی اور پنجاب حکومت انڈسٹریز کو بجلی بلوں میں بھی ریلیف فراہم کرے تاکہ معاشی ترقی کے اہداف پورے ہوسکیں۔