بجلی بلوں پر صرف پنجاب کوریلیف دینا امتیازی سلوک: فاروق ستار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنما امین الحق اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو مہنگائی اور ناانصافی کی چکی میں پسا جا رہا ہے، ناانصافیوں، ظلم، جبر، امتیاز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا، صرف پنجاب کو ریلیف ملنا امتیازی سلوک ہے، سندھ کے لوگ بھی ریلیف کے حقدار ہیں، کراچی والوں کو بھی پنجاب کی طرح 14 روپے فی یونٹ کم کئے جائیں، کراچی کے صارفین کے بلوں میں تین سے 5 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
شہری 64 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں، ہمارے صنعتی صارفین 55 روپے فی یونٹ پہلے ہی سے لے رہے ہیں بجلی کی قیمت کو ساتویں آسمان سے بھی اوپر پہنچا دیا گیا ہے، لوگوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کریں۔
فاروق ستار