لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلوں سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلوں سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری ...
لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلوں سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلوں سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے مبینہ پولیس مقابلوں سے متعلق درخواست کا19صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ ایکٹ 2022کی ترمیم نے سرکاری اہلکار کے خلاف تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کیں،دوران حراست شہری پر تشددیا مبینہ پولیس مقابلوں کیخلاف شکایت ایف آئی اے تحقیقات کرنے کا پابندہے۔