پاکستان کی تعمیروترقی، خوشحالی میں تحصیل احمد پور شرقیہ کا اہم رول علی حسن گیلانی کی بات چیت

پاکستان کی تعمیروترقی، خوشحالی میں تحصیل احمد پور شرقیہ کا اہم رول علی حسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد پور شرقیہ(نامہ نگار)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں احمد  پور شرقیہ کا نمایاں کردار ہیپاکستان کے مختلف شعبہ ہے زندگی میں احمد اور شرقیہ کے نوجوانوں نے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 نمایاں کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کلب احمد پور شرقیہ  اور ساتھ پنجاب ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام مختلف طبقہ ہے زندگی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں حسن کارکردگی اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سکرین میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک اور ذوالقرنین سیال شیخ عزیز الرحمن جنید نظیر خان اف ریجنل نیٹ ورک نیک خصوصی طور پر شرکت کی جن افراد میں خصوصی ایوارڈ تقسیم کیے گئے ان میں محمد اسحاق گجر نیشنل پلیئر کراٹے ٹیم سید اصف بخاری کوارڈینیٹر سرسبز ماحول دوست پروگرام کنسلٹنٹ ڈاکٹر دیوان عرفان۔محمد سلیمان فاروقی ماہر تعلیم۔میاں عمار حسین پرنسپل۔شفقت عباس ملک ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن ملتان۔سماجی رہنما سید علی رضا کاظمی انٹرفیتھ ہارمنی کے لیے حافظ فیضان علی حیدر شیخ۔انچارج محمود پارک برائے خواتین سید فیض اللہ شاہ۔پنجاب پلیئر باسکٹ بال قمر حفیظ چوہدری۔کالمسٹ جاوید ایاز خان ۔صدر بہاولپور کالمسٹ ایسوسی ایشن محمد اقبال عباسی نیشنل کوچ پاکستان کراٹے ٹیم شوکت علی گھلو۔محمد اصف چغتائی لیب کراٹے چیمپین پنجاب گولڈ میڈلسٹ سمرین فاطمہ قومی گلوکار جمیل پروانہ شاعر شاہد عالم شاہد۔اقلیتی رہنما سر پلادارام میٹرک ٹاپر تحصیل میل عبداللہ عبدالقیوم نگاہ حفیظ ہیڈ نرس۔سمیرا انور نرس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میٹرک ٹاپر فیمیل گل زہرا دو خصوصی حسن کارکردگی ایوارڈ دیے گئے۔