گھریلو جھگڑے، مالی پریشانیاں خاتون سمیت2افراد کی خودکشی، تین ہسپتال منتقل

گھریلو جھگڑے، مالی پریشانیاں خاتون سمیت2افراد کی خودکشی، تین ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 2 افراد نے گندم میں رکھنے والی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

گولیاں اور زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلیتین کا اقدام خودکشی ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی 17 سالہ رمضانہ بی بی 30 سالہ حماد اور م مبارک کے رہائشی 20 سالہ امیر بخش نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں اور زہریلا سپرے پی لیا حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ اقدام خودکشی کرنیوالے زینت سٹی کی 28 سالہ صبا بی بی ظاہر پیر کا 30 سالہ راشد غفور اور ابو ظہبی کالونی کے رہائشی 25 سالہ غضنفر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔