پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ 

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ 
پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ  بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد جوانوں کی تربیت اور مختلف آلات کی کارکردگی جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا، صدر اور وزیراعظم کی جانب سے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی گئی،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔