ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر بالآخر نسیم شاہ کھل کر بول پڑے
اسلام آباد(آئی این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ سمیت دیگر اہم میچز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انکے والد گیم نہ دیکھیں،بھارت کیخلاف ٹی20ورلڈکپ کے لو اسکورننگ میچ میں شکست کی توقع نہیں تھی۔
کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے زوم انٹرویو میں قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ سمیت دیگر اہم میچز میں بھائی کو فون کرکے یقینی بناتا ہوں کہ والد گیم نہ دیکھیں، زندگی میں بہت کم ایسے لمحات آئے ہیں جب میں نے کسی ایسے شخص کی ضرورت محسوس کی ہو جو مجھ سے مثبت بات کرے۔
نسیم شاہ نے ٹی20ورلڈکپ 2024میں بھارت کیخلاف شکست پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے 73پر محض 2آئوٹ تھے لیکن پھر وہی ہوا جس طرح ماضی میں ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی جس سے شکست ہوئی۔