صدر مملکت کا راشد منہاس شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے ملکی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم راشد منہاس شہید کے جذبہ شہادت، حب الوطنی اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید جیسے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے، پوری قوم اپنے شہداء کی احسان مند ہے، قربانیوں کو یاد رکھے گی۔صدر مملکت کی جانب سے راشد منہاس شہید کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔