پنجاب یونیورسٹی کی ’فری ڈگری پالیسی‘ ختم ، اب ہر طالبعلم کو کتنی فیس ادا کرنا پڑے گی؟ جانیے

سورس: File Photo
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی بحران کے سبب پنجاب یونیورسٹی نے ’فری ڈگری پالیسی‘ ختم کر دی، جس کے بعد اب طالب علم مفت ڈگری حاصل نہیں کر سکیں گے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس پالیسی کے خاتمے کے بعد اب ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہر طالب علم کو 6ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے پہلی بار طالب علموں سے مفت ڈگری کی سہولت واپس لی گئی ہے، جس کا مقصد ادارے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔