سسلی کے ساحل کے قریب لگژری کشتی ڈوب گئی، لاپتہ افراد میں انتہائی امیر ترین افراد کے نام بھی شامل

سسلی کے ساحل کے قریب لگژری کشتی ڈوب گئی، لاپتہ افراد میں انتہائی امیر ترین ...
سسلی کے ساحل کے قریب لگژری کشتی ڈوب گئی، لاپتہ افراد میں انتہائی امیر ترین افراد کے نام بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالرمو(مانیٹرنگ ڈیسک)سسلی کے ساحل کےقریب لگژری کشتی ڈوبنے سےمورگن سٹینلےانٹرنیشنل کےچیئرمین جوناتھن بلومر اور ان کی اہلیہ سمیت 6افراد لاپتہ ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کشتی پورٹیسیلو کے ساحل پر رکی ہوئی تھی جب علی الصبح سمندرمیں طغیانی آئی اور کشتی ڈوب گئی۔
کشتی میں کل 22افراد سوار تھے جن میں سے 15لوگوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کی لاش مل چکی ہے۔برطانوی ٹیک بلینئر مائیک لنچ اور اس کی 18سالہ بیٹی سمیت 6افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ دیگر چار لاپتہ افراد میں جوناتھن بلومر اور ان کی اہلیہ اور مائیک لنچ کے وکیل کرسٹوفر مورویلو اور ان کی اہلیہ نیڈا شامل ہیں۔ 
جوناتھن بلومر اور مائیک لنچ قریبی دوست ہیں، جو فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے بحری سفر پر نکلے تھے۔یہ کروڑوں روپے مالیت کی لگژری کشتی بھی مائیک لنچ کی ملکیت تھی۔ اطالوی حکومت کی طرف سے ان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔