ڈیرہ اسماعیل خان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث 4بچے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث 4بچے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی ) ڈیر ہ اسماعیل خان کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 4 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے زنانہ وارڈ میں طبی عملہ نہ ہونے کے باعث 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کی اورہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ متاثرہ خاندانوں نے کہا ہے کہ رات میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے جاں بحق ہوئے ہیں، ہم نے انتظامیہ سے ایم ایس بلانے کا کہا تو ان کا کہنا تھا کہ رات میں سردی زیادہ ہے اسلئے ایم ایس نہیں آسکتے۔ دوسری جانب ایم ایس کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے بارہا ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کا کہا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی، واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 5 بچے جاں بحق ہو گئے تھے اور اس وقت بھی ایم ایس نے ایک کمیٹی بنائی تھی تاہم کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -