پیارسب سے کریں سب کےپیارےبنیں۔۔۔
آؤ باطل کےرستوں کو ہم چھوڑ دیں
دل میں اصنام جتنے ہیں سب توڑ دیں
رخ جہاں کا کہیں سے کہیں موڑ دیں
ہم بنیں نیک انسان سب کیلئے
رب کا پیغام قرآن سب کیلئے
یہ ہدایت یہ برہان سب کیلئے
خیر کے کام میں آؤ آگے بڑھیں
کام جتنے برے ہیں انھیں نہ کریں
ہو جو عادت بری تواسے چھوڑ دیں
مغفرت کا ہے سامان سب کیلئے
رب کا پیغام قرآن سب کیلئے
یہ ہدایت یہ بر ہان سب کیلئے
کوئی رشوت نہ لے کوئی رشوت نہ دے
نہ کرے کوئی غیبت نہ غیبت سنے
ہر کوئی اپنی اپنی ہی حد میں رہے
ہے یہ مولیٰ کا اعلان سب کیلئے
رب کا پیغام قرآن سب کیلئے
یہ ہدایت یہ بر ہان سب کیلئے
مقصد زندگی سب کو بتلائیں ہم
آؤ حکمت سے یہ بات سمجھائیں ہم
ایک در کے سوا نہ کہیں جائیں ہم
یہ خدا کا ہے فر مان سب کیلئے
رب کا پیغام قرآن سب کیلئے
یہ ہدایت یہ برہان سب کیلئے
قتل و غارت کا بازار یہ بند ہو
جھوٹ چوری کا بیوپار یہ بند ہو
سب اذیت اور آزار یہ بند ہو
نظم ایسا ہو میزان سب کیلئے
رب کا پیغام قرآن سب کیلئے
یہ ہدایت یہ برہان سب کیلئے
پیارسب سے کریں سب کےپیارےبنیں
سب کی آنکھوں کے تارےدلارے بنیں
بے کسوں کے خصوصی سہارے بنیں
دل میں رکھیں یہ ارمان سب کیلئے
رب کا پیغام قرآن سب کیلئے
یہ ہدایت یہ برہان سب کیلئے
آؤ عامر ترانہ یہ گاتے چلیں
جام الفت کا سب کو پلاتے چلیں
سو گئے ہیں جو ان کو جگاتے چلیں
دل ہو اپنا پریشان سب کیلئے
رب کا پیغا م قرآن سب کیلئے
یہ ہدایت یہ برہان سب کیلئے
کلام :عامر اعظمی (العین، متحدہ عرب امارات)