پاکستانی میزائل امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، نائب قومی سلامتی مشیر

      پاکستانی میزائل امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، نائب قومی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، جان فائنر نے کہا ہے پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکہ کے اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں،انہوں نے کہا پاکستان کی میزائل تیاریاں اس کے ارادوں کے بارے میں سوالات اٹھاتی ہیں، پاکستانی اقدامات کو ایک ابھرتی ہوئی دھمکی کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھنا مشکل ہے۔خیال رہے ایک روز قبل امریکہ نے طویل فاصلے تک مار کرنیوا لے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون کرنے پر 4 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کو متعصبانہ اور امتیازی طرز عمل، علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیا تھا۔

جان فائنر

مزید :

صفحہ اول -