جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا  

جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا  
جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکھر کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عبدالرحمان قاضی نے مختصر فیصلہ سنایا جس میں تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید جبکہ اسلحہ کے الزام میں 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مقتول ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کے وکیل اطہر عباس سولنگی نے میڈیا کو فیصلہ سنایا اور کہا کہ انصاف کے لیے عدالت بالا میں اپیل دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 13 دسمبر کو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی 450 سے زائد سماعتیں کیں اور کیس میں مجموعی طور پر 17 گواہان پیش ہوئے۔قتل کیس میں 6 ملزمان حنیف بھٹو، سارنگ ٹوٹانی، مشتاق مہر، دریا خان جمالی، لطف جمالی اور الطاف جمالی نامزد تھے۔ ملزمان دسمبر 2104ء سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ 29 نومبر 2014 کو جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب مرحوم کے بیٹے مولانا راشد محمود سومرو نے عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہیے تھی، ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔