70 سالہ بھارتی ولن کو 31 سالہ اداکارہ سے پیار ، بالآخر گووند کا ردعمل بھی آگیا
ممبئی (ویب ڈیسک) گووند نام دیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت زیر بحث آئے جب ان کانام 31 سالہ اداکارہ کے ساتھ جوڑا جانے لگا، اب اداکار نے ان خبروں پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق بالی ووڈ میں منفی کردار ادا کرنے والے گووند نام دیو کا نام 31 سالہ اد اکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ کافی عرصہ سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب شیوانگی نے 70 سالہ گووند کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھ دیا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔
اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ اب گووند نے ان خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
انہوں نے اسی تصویر کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا رشتہ صرف پیشہ ورانہ ہے۔ انہوں نے اس کتے ساتھ اپنی اہلیہ سے اپنے مضبوط رشتہ کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی اہلیہ سودھا نام دیو ان کی زندگی ہیں اور وہ اس کے علاوہ کسی سے محبت نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ حقیقی زندگی کی محبت نہیں ہے۔ یہ گوہر گنڈ والے کی ایک فلم ہے جس کی شوٹنگ ہم اندوہ میں کررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ یہ اسی فلم کی کہانی کا پلاٹ ہے۔ اس میں ایک بوڑھا آدمی ایک نوجوان اداکارہ سے پیار کرتا ہے۔ زاتی زندگی میں میرے لیے اپنی بیوی کے سوا کسی اور سے محبت کرنا ممکن نہیں ہے۔
ادا کار نے مزید لکھا کہ میری سودھا میری زندگی کی سانس ہے۔ زمانے کی ہر دولت میری سودھا کے آگے کم ہے۔اس سے پہلے شیوانگی نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ کردار میری اصل شخصیت سے بالکل مختلف ہے۔ انہیں اس کردار کے لیے خود کو تیار کرناتھا۔ وہ فلم کے ڈائریکٹڑ اور رائٹر کے ساتھ بیٹھ کر اسے سمجھتی تھی۔
یاد رہے کہ گووند بالی ووڈ کی اکثر فلموں میں ولن کا کردار نبھاتے نظرآ تے ہیں۔ وہ ستیہ، سنگھم، ڈاکو کوئین جیسی فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔