آر پی او سید امتیاز شاہ سے وائس چانسلر ڈاکٹر سرور چوہدری کی ملاقات

  آر پی او سید امتیاز شاہ سے وائس چانسلر ڈاکٹر سرور چوہدری کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ کی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ اس موقع پر رجسٹرار طارق محمود،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرڈاکٹر شفیع اللہ خان، چیف پراکٹر ماجد خان بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے اس موقع پرتمام شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹرز، انتظامی افسران سے بھی ملاقات کی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ میرے لئے آج بڑی فخر کی بات ہے میں آج ان پروفیسر، ڈاکٹرز کے درمیان بیٹھا ہوں جو ہماری قوم کے معماروں کی بنیاد کو مضبوط کررہے ہیں۔ میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے آج اس بہترین فیکلٹی ممبران سے ملاوایا۔جو صوبہ کی دوسری بڑی پرانی یونیورسٹی ہے۔ سید امتیاز شاہ نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ گومل یونیورسٹی سدرن ڈویژن کی ماں ہے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ ہمارے صوبہ کے سات ڈویژن ہیں جن میں 4سدرن ڈویژن جبکہ 3نارتھ ڈویژن ہے اور یہ قدیم درسگاہ ان چار سدرن کی پرانی اور پہلی یونیورسٹی ہے۔ اس قدیم درسگاہ نے مختلف مواقع میں بہت سے ہیرے پیدا کئے جو آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیامیں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا رہے ہیں۔کیونکہ یونیورسٹی وہ جگہ ہیں جہاں سے آپ اپنی زندگی کے کامیاب سفر کا تعین کرتے ہیں کہ آپ کو کس طرف جانا ہے۔لہٰذا طلباء کوچاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنا، اپنے علاقے، والدین، ادارہ، اساتذہ اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان جن حالات سے گزار اآپ سب اس سے باخوبی واقف ہیں کیونکہ آپ سارے یہاں کے رہائشی ہیں مگر ضرب عضب کے بعد بہت بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک کے لئے آج ہی ڈی پی او ٹانک سے بات کروں گا تاکہ وہاں بھی سیکیورٹی کو مزید بہتر اور اچھا کئے جائے۔ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے کہا کہ۔اگلے ہفتے دوبارہ یونیورسٹی کا دورہ کروں گا اور وائس چانسلر ڈاکٹر سرور چوہدری کیساتھ بیٹھ کرگومل یونیورسٹی کیلئے ایک مکمل سیکیورٹی پلان تشکیل دیں گے تاکہ کوئی بھی گومل یونیورسٹی کے بہترین تعلیم ماحول کو خراب نہ کر سکے۔ کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ اچھے، بہترین، محفو ظ ماحول میں قوم کے معماروں کی تربیت اور کردار سازی کی جائے اس کیلئے میں ہمیشہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ ہوں اور جب کبھی بھی ان کو میری ضرورت پڑی میں حاضر ہوں اور میرے دروازے ہمیشہ ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت گومل یونیورسٹی کو دیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر سرورچوہدری نے کہا کہ ہمیش خوشی ہے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے قابل اور ندر آفیسر ڈیرہ ڈویژن کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہیں۔ جس پر میں اور میری پوری فیکلٹی آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کو گومل یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے گومل یونیورسٹی کے جمنازیم کا دورہ بھی کیا اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ کو گومل یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔