نادرا نے باچا خان یونیورسٹی چارسدحملے میں ملوث دہشتگردوں کی فنگر پرنٹس رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی

نادرا نے باچا خان یونیورسٹی چارسدحملے میں ملوث دہشتگردوں کی فنگر پرنٹس ...
نادرا نے باچا خان یونیورسٹی چارسدحملے میں ملوث دہشتگردوں کی فنگر پرنٹس رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نادرا نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ میں حملے میں ملوث دہشتگردوں کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ تیار کر کے وزیر داخلہ کو بھجواد ی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نادرا نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ میں حملے میں ملوث دہشتگردوں کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ تیار کر لی ہے، جو وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کو بھجوا دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس کی رپورٹ کے مطابق چار میں سے دو دہشتگردوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ وزیر داخلہ نے حساس اداروں اور تحقیقاتی اداروں کو معلومات کا تبادلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -