پی ایچ اے کنٹریکٹ ملازمین کا دوسرے روز بھی دھرنا ‘ مزید احتجاج کی دھمکی

پی ایچ اے کنٹریکٹ ملازمین کا دوسرے روز بھی دھرنا ‘ مزید احتجاج کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ایمپلائز یونین پی ایچ اے اور باغبان یونین کے زیر آہتمام (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے پر پی ایچ اے آفس میں دوسرے روزبھی احتجاجی دھرنہ دیا گیا ۔احتجاجی دھرنے کی قیادت صدر چوہدری غفار شاہد جنرل سیکرٹری رانا افسر خلیل نے کی ۔احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے صدر غفاشاہد نے کہا کہ ادارے کے 77کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے ۔اور پی ایچ اے کے پچاس ملازمین کی تنخواہ نہ دی گی ۔آٹھ پارکوں کی بجلی بند ہے ۔ جلال پور ۔شجاع آباد کے ایڈورٹائزنگ کا ٹھیکہ نہ ہواہے ۔17-A کے تحت ملازمین کا تقرر۔ 17A کے تحت ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسع کی جائے ۔ ریٹائر ملازمین کے بقایا جات دئے جائے۔سکیل ایک سے چار کے ملازمین کے ٹائم سکیل پرموشن دی جائے ۔فیول بند ہیں۔جسکی وجہ سے گرین بیلٹس کو پانی کی فراہمی بند ہے ۔احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد ملازمین نے شرکت کی ۔اگر مطالبات پورے نہ کئے گے ۔تو ایم ڈی اے چوک اور کچہری چوک بند کردیا جائے گا ۔
دھمکی