گندم کا کوئی بحران نہیں،مخالفین تنقید کے علاوہ کچھ اورسوچیں، چوہان

گندم کا کوئی بحران نہیں،مخالفین تنقید کے علاوہ کچھ اورسوچیں، چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ہے، چکی کا آٹا فلور ملز سے زیادہ مہنگا ملتا ہے،مخالفین عثمان بزدار پر تنقید کرنے کے علاوہ کچھ اورسوچیں، فواد چوہدری بھائی ہیں لیکن کبھی کبھی وہ جذبات میں کہہ جاتے ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے بحران پیدا کرنے کی سازش کی گئی، پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ہے، چکی کا آٹا ملز سے زیادہ مہنگا ملتا ہے کیونکہ فلور ملز کے آٹے سے سوجی اور میدہ نکال لیا جاتا ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار بولنے نہیں بلکہ کام کرنے کے عادی ہیں۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -