ترکی کے شہر قونیہ میں بیوی نے شوہر کو ناشتے کیلئے اٹھایا تو اس نے غصے میں آ کر اُ بلتا ہوا پانی اس کے جسم پر پھینک دیا اور ۔۔خوفناک خبر آ گئی 

ترکی کے شہر قونیہ میں بیوی نے شوہر کو ناشتے کیلئے اٹھایا تو اس نے غصے میں آ کر ...
ترکی کے شہر قونیہ میں بیوی نے شوہر کو ناشتے کیلئے اٹھایا تو اس نے غصے میں آ کر اُ بلتا ہوا پانی اس کے جسم پر پھینک دیا اور ۔۔خوفناک خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی میں گھریلو تشدد کا انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیاہے ، نیند سے اٹھا کر ناشتہ کروانے کے ’ جرم ‘ میں شوہر نے بیوی پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 9 جنوری کو ترکی کے شہر ’ قونیہ ‘ میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی پر ابلتا ہوا پانی صرف اس لیے گرا دیا کہ اس نے شوہر کو بیڈ پر ناشتہ کروانے کیلئے نیند سے جگایا ۔23 سالہ رقیہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے ، نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کو بیڈ پر ناشتہ دے کر سرپرائز دینا چاہتی تھی ، اس کی شادی کو پانچ سال گزر چکے ہیں ۔
23 سالہ رقیہ کا کہناتھا کہ جب اس نے اپنے 28 سالہ شوہر علی کو نیند سے جگایا تو وہ شدید غصے میں آ گیا اور چلانا شروع کر دیا ۔ خاتون نے بتایا کہ میں نے ناشتہ تیار کیا اور اپنے شوہر کو بتانے چلی گئی کہ وہ بستر پر ہی ناشتہ کر لے ، لیکن وہ غصے میں آ گئے اور انہوں نے پوچھنا شروع کر دیا کہ میں نے انہیں کیوں جگایا ۔
رقیہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ علی نے مجھے کہا کہ تنگ مت کرو جس پر میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ناشتہ شروع کر دیا ، وہ پھر اندر آئے اور شدید غصے میں تھے اور مجھے کہنے لگے کہ میں تمہیں طلاق دیدوں گااور اپنی بیٹی کی تحویل حاصل کر لوں گا۔خاتون نے بتایا کہ پھر میرے شوہر نے اُبلتا ہوا پانی میر گردن کے پچھلے حصے پر گرا دیا ، وہ میرے چہرے پر پھینکنے جارہا تھا لیکن میں نے بر وقت چہرہ دوسری جانب کر لیا ۔
خاتون کا کہناتھا کہ میں  بھا گ گئی لیکن میری قمیض جسم کے ساتھ چپک گئی تھی ، پھر اس نے باقی بچا ہوا شدید گرم پانی بھی مجھ پر گر ادیا ، اس میں سے کچھ پانی میری بیٹی کے پاﺅں پر گھی گراجبکہ باقی میری کمر پر گر گیا ۔میں فرار ہونا چاہتی تھی لیکن میری درد سے بہت بری حالت اور نیم بیہوش تھی ، میں اپنی بیٹی کی چیخیں سن سکتی تھی، پھر مجھے محسوس ہو ا کہ اس نے مجھے بالوں سے پکڑ لیا ہے اور مجھے گھسیٹ کر باتھ روم میں لے گیا ہے ۔
خاتون کا کہناتھا کہ میری بیٹی کی چیخیں مجھے ہمت ہارنے نہیں دے رہی تھیں ، جب میرے شوہر نے اپنے والد کی جانب سے آنے والی فون کال سنی تو میری بیٹی موقع دیکھ کر گھر سے بھاگ گئی اور ہمسائے میں چلی گئی جنہوں نے میری بیٹی کو تحفظ فراہم کیا اور پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔
تاہم ریمانڈ میں جانے کی بجائے اس کے شوہر کی ضمانت منظور ہو گئی اور وہ رہا ہو گیا جس کے باعث خاتون شدید خوفزدہ ہو گئی ، لیکن اس کی رہائی کے باعث عوامی سطح پر شدید رد عمل آیا اور لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے اسے پھر سے حراست میں لے لیا اور ریمانڈ فراہم کر دیا گیا ۔
خاتون کا کہناتھا کہ جب تک وہ آزاد گھوم رہاہے کہ میں اور میری بیٹی خطرے میں ہیں ۔23 سالہ رقیہ نے بتایا کہ اس کا شوہر علی متعدد مقامات پر یہ بتایا کرتا تھا کہ کئی افراد اپنی بیوی پر حملے کے بعد آزاد گھوم رہے ہیں اور ایسا ہی آدمی ہمارے ہمسائے میں بھی موجود ہے ۔ رقیہ کا کہناتھا کہ جب میرا شوہر ایسی خبریں اخبارات میں پڑھتا تھا تو مجھے کہتا تھا کہ ” دیکھو اگر میں تمہیں مار بھی دوں تو کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -