ڈیرل مچل نے پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوینٹی کھیلنے سے معذرت کر لی
ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جب کہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیےسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ٹیم کی سیریز میں پوزیشن اور آئندہ شیڈول کو مد نظر رکھ کر ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیون کانوے کی میچ کے لیے دستیابی کا فیصلہ کل ہو گا۔
Daryl Mitchell will miss the final match of the KFC T20I Series against Pakistan as part of ongoing workload management and will be replaced in the squad by Rachin Ravindra. #NZvPAK https://t.co/afbysrzVPt
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 20, 2024
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل ہے۔