اساتذہ کی پنشن میں کمی کرنا زیادتی ہے،حسن اشرف

    اساتذہ کی پنشن میں کمی کرنا زیادتی ہے،حسن اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اساتذہ و ملازمین کی پنشن وگریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کر کے ملازمین کو زندہ درگور کر دیا ہے ملازمین کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے حکومت کے اس ظالمانہ اقدام سے ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد بھیک مانگنے اور فاقہ کشی پر مجبور ہوں گے ملازمین کے بچوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اساتذہ و ملازمین کا معاشی استحصال بند کیا جاے۔ ظالمانہ پنشن و گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ میں کمی، فیملی پنشن اصلاحات، رول 17-اے کے خاتمے کے نوٹیفکیشنز واپس لیے جایں پیپلز پارٹی ملازمین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی۔

  وہیں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ دکانوں کے ہزاروں، لاکھوں روپے کرائے ادا کرنے والوں کے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز کسی کے کاروبار کو ختم کرنے کے حق میں نہیں اس لئے انہیں ایسی جگہوں پر کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں جہاں دوسروں کے لئے مشکلات پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ماڈل ریڑھیوں کے منصوبے سے شاہراہوں کے اطراف سے تجاوزات ختم کرنے میں مدد ملی ہے اور اس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔