عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکے،سیف الملوک کھوکھر

  عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکے،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندخصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان غزالی سلیم بٹ سید توصیف شاہ نگہت شیخ صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہونے کے بعد تحریک فساد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کے صادق اور امین ہونے کے پرخچے اڑا دیئے ہیں۔ 190ملین پاؤنڈ کیس پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے۔گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ با ی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کے ساتھ مل کر اربوں  روپے کا ڈاکہ ڈالا اور فیصلہ آنے پر بے شرمی کی ہنسی ہنستے رہے۔ ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کا اپنی چوری کو مذہب کا رنگ دینا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ ان لوگوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں لائے۔

 ، یہ بھی ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا۔