پریس قونصلر محمد صالح کے والد کے سانحہ ارتحال پر پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے اظہار تعزیت, دعائے مغفرت
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تعینات پریس قونصلر محمد صالح کے والد محترم کے سانحہ ارتحال پر پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے عہدیداران اور ارکان نے پریس قونصلر محمد صالح سے تعزیت کی اور ان کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس کیا-
تعزیت کنندگان میں طاہر منیر طاہر، سعدیہ عباسی، وحید عباس، خالد محمود گوندل،راجہ محمد نصیر اور توقیر احمد شامل تھے- اس موقع پر لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے لیے دعائے بخشش و مغفرت بھی کی گئی -