پاکستان  اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حوالے سے  اہم تجویز پر غور

پاکستان  اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حوالے سے  اہم تجویز پر غور
پاکستان  اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حوالے سے  اہم تجویز پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان  اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حوالے سے  اہم تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی رکاوٹوں باعث متاثر، ڈھاکہ،کراچی براہ راست پروازوں ،شپنگ روٹس کی بحالی کی سفارش ہے۔

"جنگ " کے مطابق  ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے حال ہی میں بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ مکمل کیا۔ اس دورے کے دوران ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (DCCI) اور ایکسپورٹ پروموشن بیورو (EPB) کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ وفد نے پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد ماروف کی میزبانی میں ہونے والی ایک عشائیے میں بھی شرکت کی، جس میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے تجارت، شیخ بشیر الدین بھی موجود تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی مواقع کا جائزہ لینا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔