پی ٹی آئی مطالبات پر مؤقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی 

پی ٹی آئی مطالبات پر مؤقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی 
پی ٹی آئی مطالبات پر مؤقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے 9مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق لیگی سینیٹر کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی مطالبات پر مؤقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، خبراوراس میں بیان کی گئیں تفصیلات بے بنیاد ہیں۔حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں مشاورت کررہی ہیں،حتمی جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔