’اڑان پاکستان‘ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے:احسن اقبال

’اڑان پاکستان‘ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے:احسن اقبال
’اڑان پاکستان‘ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’اڑان پاکستان‘ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرشہری کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزادی کےساتھ زندگی گزاررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلئے بھی اقلیتوں نے ہمیشہ کردارادا کیا ہے، ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا بھی اہم کردارہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی کےلئے نفرت اور تعصب پرمبنی رویﺅں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، نفرت اورتعصب کے خاتمے کے لئے سب کو کردارادا کرنا ہو گا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے، ملکی ترقی کے لئے تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نوجوانوں کوہنرمند بنانے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔