وطن کاہرمحافظ ہمارامحبوب اورمحسن ہے،سمیرا ساہی

  وطن کاہرمحافظ ہمارامحبوب اورمحسن ہے،سمیرا ساہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ ہمارے وطن کاہرمحافظ ہمارامحبوب اورمحسن ہے۔ہمارے شہیدوں کامقدس خون ارزاں ہے اورنہ ہمارے ہوتے ہوئے یہ رائیگاں جائے گا،ملک اور پاک فوج سے والہانہ محبت ہر پاکستانی کی گٹھی میں شامل ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے پروفیشنل جرنیل سے جانباز جوانوں تک ان سرفروشوں نے زندگی کے ہرمیدان میں اپنی خدادادصلاحیتوں کے جھنڈے گاڑے ہیں،ان کیخلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہو ں نے مزید کہاکہ دشمن اوراس کے اتحادی یادرکھیں پاکستان اورپاک فوج کیخلاف زہراگلناان عناصر کی مجبوری ہے جواپنے بیرونی آقاؤں کے تنخواہ داراوروفادار ہیں،مگر اپنے وطن اوراس کے دفاعی اداروں سے محبت کادم بھرنے والے ان عناصر کامحاسبہ کرتے آئے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔