پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا ، کیسز اور اموات میں کمی

پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا ، کیسز اور اموات میں کمی
پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا ، کیسز اور اموات میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ چند دنوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس پر محکمہ صحت کے اہلکار اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1587 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1587 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 83 ہو گئی ہے جبکہ 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات پانچ ہزار 599 ہو گئیں ہیں ۔تاہم 2 لاکھ 5 ہزار 929 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں ۔


سب سے زیادہ کیسز


کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے جہاں تعداد یک لاکھ 13 ہزار 7 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 90 ہزار 191 ، بلوچستان میں 11 ہزار 436، خیبر پختون خواہ میں 32 ہزار 86، اسلام آباد میں 14 ہزار 599، آزاد کشمیر میں 1915اور گلگت بلتستان میں 1849 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔


اموات


کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 31 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 599 ہو گئیں ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں تعداد 2 ہزار 83 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں 1993، کے پی کے میں 1142، اسلام آباد میں 159، گلگت بلتستان میں 43، بلوچستان میں 132 اور آزاد کشمیر میں 47 افراد دم توڑ گئے ہیں ۔