سیشن کورٹ ،پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کیخلاف استغاثہ کیس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث29 جون تک ملتوی

سیشن کورٹ ،پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کیخلاف استغاثہ کیس کی سماعت وکیل کی عدم ...
سیشن کورٹ ،پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کیخلاف استغاثہ کیس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث29 جون تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہورمیں پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کیخلاف استغاثہ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم حاضری کی وجہ سے 29 جون تک ملتوی ہو گئی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے پھر طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہورمیں پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کیخلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی،درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کے دوران علیم خان نے کاغذات میں حقائق چھپائے ،عدالت پی ٹی آئی رہنما علیم خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دے ،عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے آج طلب کررکھا ہے ،الیکشن کمیشن کے وکیل مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے ،عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاکوبحث کےلئے پھرطلب کرلیا ۔