حکومت احتیاطی تدابیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے،ممتاز الحسن

حکومت احتیاطی تدابیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے،ممتاز الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کا جلد خاتمہ ہو اور حکومت احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا کر تعلیمی اداے کھولنے پر غور کرے طلبہ کا تعلیمی نقصان معاشی نقصان سے کئی گنازیادہ سنگین ہے۔ سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وبا کے دوران طلبہ و طالبات کے قیمتی وقت کے بہترین استعمال اور آن لائن تدریسی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھنے پر منہاج یونیورسٹی لاہور،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،کالج برائے خواتین اور ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔


پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے اپنے بیان میں کہا کہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا کر تعلیمی ادارے کھو لے جائیں کیونکہ بعض علاقے ایسے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں جسکی وجہ سے ان علاقوں کے طلبہ و طالبات آن لائن تدریسی عمل کا حصہ نہیں بن سکے۔ حکومت ہر جگہ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے طلبہ کی سہولت کیلئے آن لائن ایڈمیشن اوپن کر دئیے ہیں۔انٹر پاس طلبہ آئی سی ایس،بی ایس اسلامک سٹڈیز،بی ایس عریبک سٹڈیز،بنکنگ اور اکنامکس کی تعلیم کے ساتھ علوم شریعہ بھی حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو جامعہ الازہر (مصر) سے بھی الحاق شدہ ہے اور اسکی ڈگری ایچ ای سی سے بھی منظور شدہ ہے۔