اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹیز ترمیمی بل کی ترامیم کو مسترد کر دیا

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹیز ترمیمی بل کی ترامیم کو مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، بیوروکریسی اور مخصوص عناصر سرکاری جامعات کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں اور جامعات کی ترقی کو ریورس گئیر لگانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان ان کے عزائم کا فوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرکاری یونیورسٹیز کے مجوزہ ترمیمی ایکٹ پر منعقد کی گئی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں آسا کے صدر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع اور پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے اساتذہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں موجود اساتذہ نے متفقہ طور پر یونیورسٹیز ترمیمی بل کی شدید مذمت کی اور تمام ترامیم مسترد کر دیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسا کے صدر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ جامعات کے ایکٹ میں سیاسی مداخلت پر مبنی ترامیم کسی صورت منظور نہیں، مطالبات تسلیم نہ کرنے پر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے اور پنجاب کی تمام جامعات میں احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے۔