پولیس کے چھاپے،شہر سے 176ناجائز منافع خور گرفتار

پولیس کے چھاپے،شہر سے 176ناجائز منافع خور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کرائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پرلاہور پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو اور تدارک کے پیش نظر عائد دفعہ 144پرعمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔دفعہ 144 اور منافع خوروں کے خلا ف کارروائی کے دوران اب تک مجموعی طور پر176 ملزمان گرفتار کرکے 60مقدمات درج کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک156 ملزمان گرفتار کر کے36مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
اقبال ٹاؤن ڈویڑن سے 28، صدر ڈویڑن 22،سول لائنز35،سٹی ڈویڑن 50جبکہ کینٹ ڈویڑن سے 21ملزمان گرفتار کئے گئے۔لاہور پولیس نے کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر مہنگے داموں ماسک اور سینی ٹائزرفروخت کرنے والے منافع خور مافیا کیخلاف ایکشن کے دوران 20 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا کہ ڈویڑنل ایس پیز دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور مہنگے ماسک اور سینی ٹائیزرز فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔تمام ڈویڑنل ایس پیز خود فیلڈ میں رہتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاع کے باوجود ایکشن نہ لینے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رائے بابر سعید نے کہا کہ شہر بھر میں ہر قسم کے عوامی، مذہبی، ثقافتی اور ادارہ جاتی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔غیر معمولی حالات میں امن و امان اور حفظان صحت یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون درکار ہے۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 15 پراطلاع کریں۔

مزید :

علاقائی -