برہنہ ویڈیو کا معاملہ، مانسہرہ میں 2 افراد قتل کردیئے گئے

برہنہ ویڈیو کا معاملہ، مانسہرہ میں 2 افراد قتل کردیئے گئے
برہنہ ویڈیو کا معاملہ، مانسہرہ میں 2 افراد قتل کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ویب ڈیسک) گڑھی حبیب اللہ میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کی برہنہ ویڈیو کچھ عرصہ قبل وائرل ہوئی تھی۔

ڈی ایس پی سراج خان کے مطابق گڑھی حبیب اللّٰہ میں مبینہ طور پر ملزم اجمل نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا، گزشتہ سال ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم اجمل نے اسے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق  واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اجمل کی تشدد کی برہنہ ویڈیو وائرل کی تھی۔ضمانت پر رہائی کے بعد مبینہ طور پر ملزم اجمل نے بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی ہے۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔