ملک کے6 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے6 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
ملک کے6 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے 6اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی۔کوئٹہ،چمن،پشاور،کراچی اورمستونگ میں وائرس موجود ہےجس کے بعد مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت کا مزید کہنا تھا کہ تمام مثبت نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، پولیو وائرس 5سال سے کم عمر کے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔