بصارت کو تقویت دینے والی غذائیں

بصارت کو تقویت دینے والی غذائیں
بصارت کو تقویت دینے والی غذائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (بیورو نیوز) عمومی صحت کی بہتری کے لئے اچھی غذا کا استعمال تو ناگزیر ہے ہی لیکن کچھ غذائیں ایسے وٹامن پر مشتمل ہوتی ہیں، جو آپ کی قوت بصارت کوبہتر بناتی ہیں۔ آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہے، لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہوجاتی ہیں۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاءکی طرح بھر پور توجہ چاہتی ہیں۔ ان کی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں، بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے۔ اس نشست میں ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔ آئندہ جب آپ مارکیٹ جائیں، تو آنکھوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے آنکھ دوست ان غذاﺅں کا ضرور دھیان کریں۔

مچھلی: مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا3(چکنائی) کے بارے میں تو آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ڈاکٹرز سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ ایسی خوراک استعمال کی جائے جس میں اومیگا3 پایا جاتا ہو کیوں کہ یہ آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔

گاجر: گاجر میں شامل وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے اور ایک گاجر میں اوسطاً 5ہزار ملی گرام وٹامن اے ہوتا ہے۔ وٹامن اے نہ صرف آنکھوں بلکہ قوت مدافعت اور جلدی صحت کے لئے بھی نہایت فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال آپ کو بینائی کی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ گاجرمیں وٹامن اے، پوٹاشیم،کارپورہائیڈریٹ اور ریشے پائے جاتے ہیں جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

پھول گوبھی، بند گوبھی اور شملہ مرچ: یہ سبزیاں وٹامن سی کی خاصی مقدار پر مشتمل ہوتی ہیں، جو نہ صرف قوت مدافعت بلکہ بصارت کو بڑھانے میں بھی نہایت معاون ثابت ہوتی ہیں۔ پالک: پالک ایسی سبزی ہے، جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کی آنکھوں کے لئے سن سکرین(دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے والی کریم) کا کام کرتی ہے۔

فیل مرغا(عام مرغوں کی نسبت بہت بڑا ہوتا ہے): فیل مرغا میں شامل زنک قوت بصارت کی حفاظت اور اعصابی نظام کی مضبوطی کے لئے نہایت اہم ہے۔ لیکن اس کی زیادتی مسائل کا شکار بھی کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک مرد کو روزا

نہ 11ایم جی اور خاتون کو 8ایم جی تک زنک حاصل کرنا چاہیے اور فیل مرغا باآسانی یہ ضرورت پوری کر سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -