پیسے ڈبل کرنے کا دھوکہ دینے والا ڈبل شاہ تو آپ کو یاد ہوگا لیکن آج وہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جانئے

پیسے ڈبل کرنے کا دھوکہ دینے والا ڈبل شاہ تو آپ کو یاد ہوگا لیکن آج وہ کہاں ...
پیسے ڈبل کرنے کا دھوکہ دینے والا ڈبل شاہ تو آپ کو یاد ہوگا لیکن آج وہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چند سال قبل سادہ لوح عوام کو رقم دگنی کرنے کا لالچ دے کر فراڈ کرنیوالا ڈبل شاہ پکڑا گیا تھا اور وہ اس وقت جیل میں ہے جبکہ سپریم کورٹ نے  فراڈ کیس کے اس ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور فاضل جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

نیوزویب سائٹ پاکستان 24کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ ملزم کے وکیل نے ضمانت پر رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا  کہ میرا موکل چار سال سے جیل میں ہے ۔سماعت کے موقع پر قومی احتساب بیورو نیب کے پراسیکیوٹر نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کیخلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا، ڈبل شاہ کے متاثرین کی تعداد 3540 ہے ، ڈبل شاہ کی ضمانت کی تین درخواستیں پہلے بھی مسترد ہو چکی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ  ڈبل شاہ کے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں  جبکہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ڈبل شاہ نے عوام کو ساڑھے 12 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔

فریقین کا موقف سننے کے بعد جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عوام کے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔