آدمی کے دل اور کورونا وائرس سے موت کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا، کن لوگوں کو خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ ڈاکٹروں نے بتا دیا

آدمی کے دل اور کورونا وائرس سے موت کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا، کن لوگوں ...
آدمی کے دل اور کورونا وائرس سے موت کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا، کن لوگوں کو خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ ڈاکٹروں نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں کوروناوائرس اور مریض کے دل کے درمیان گہرا تعلق دریافت کر لیا ہے جس سے مریض کی موت ہونے کے امکان کی پیش گوئی بھی کی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماﺅنٹ سینائی ایکان سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں موجود کورونا وائرس کے 110مریضوں کے دل پر تحقیق کی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ اس وباءسے جن مریضوں کی موت ہونے کا غالب امکان ہوتا ہے ان کے دل کے دائیں چیمبر کا سائز بڑھ جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے جن مریضوں کے دل کے دائیں چیمبر کا سائز بڑھ جائے ان کی دوسرے مریضوں کی نسبت موت واقع ہونے کا امکان 4گنا زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں شامل جتنے لوگوں کے دل کے اس چیمبر کا سائز بڑھا ان میں سے 41فیصد کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے برعکس دیگر مریضوں میں، جن کے دل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، موت کی شرح 11فیصد رہی۔