پاک اینجلز گرلز سکول” مصری شاہ“ کی طالبات اور اساتذہ کا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

پاک اینجلز گرلز سکول” مصری شاہ“ کی طالبات اور اساتذہ کا نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )پاک اینجلز گرلز ہائی سکول‘ مصری شاہ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ہائی فیلڈ کالج‘ لکھو ڈہر‘ شالیمار ٹاﺅن‘ لاہور‘ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز‘ شالیمار ٹاﺅن‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ جلو موڑ‘ لاہور کینٹ‘ کنول پبلک سکول‘ جلو موڑ‘ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ بھابڑہ‘ نصیر آباد‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ماڈل پرائمری سکول‘ بھابڑہ‘ نصیر آباد‘ لاہور‘ گورنمنٹ اوقاف پائلٹ ایلیمنٹری سکول‘درس بڑے میاں‘ لاہور اور عامر پبلک ہائی سکول‘ مدنی کالونی‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد996تھی۔