اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس 26نومبر کو ہوگا

اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس 26نومبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی )دہشتگردی کے خلاف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے رکن ممالک کا پہلا اجلاس 26نومبر کو ہوگا.اجلاس میں وزرائے دفاع دہشتگردی کے خاتمے اور رکن ممالک میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشتگردی کے خلاف اسلامی ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔اجلاس میں وزرائے دفاع رکن ممالک میں اتحاد کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلامی ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں سعودی عرب میں رکن ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون کے حصول پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔واضح رہے کہ سعودع عرب نے یہ اتحاد یمن جنگ کے بعد تشکیل دیاتھا۔
اسلامی ممالک