’نوے کی دہائی میں ایک ملاقات کے بعد نوازشریف نے حاجی عبدالوہاب کو چیک پکڑایا اور کہا آپ کو آج تک اتنی بڑی رقم کسی نے نہیں دی ہوگی ، توآگے سے حاجی عبدالوہاب نے کہا۔ ۔۔ ‘‘ زرتارج گل نے حیران کن بات بتادی

’نوے کی دہائی میں ایک ملاقات کے بعد نوازشریف نے حاجی عبدالوہاب کو چیک پکڑایا ...
’نوے کی دہائی میں ایک ملاقات کے بعد نوازشریف نے حاجی عبدالوہاب کو چیک پکڑایا اور کہا آپ کو آج تک اتنی بڑی رقم کسی نے نہیں دی ہوگی ، توآگے سے حاجی عبدالوہاب نے کہا۔ ۔۔ ‘‘ زرتارج گل نے حیران کن بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی تبلیغی جماعت کے امیر ،جید عالم دین اور ولی کامل مولانا حاجی عبد الوہاب گزشتہ دنوں رحلت فرما گئے ہیں، انہوں نے زندگی بھر طمع و لالچ کو اپنے قریب بھی نہ پھٹکنے دیا ،ایک بار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جب ان سے ملاقات کے لئے گئے اور بھاری نذرانہ پیش کرنا چاہا تو آگے سے مولانا حاجی عبد الوہاب نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

تبلیغی جماعت کے اہم ذمہ دار مولانا اسرار مدنی کا کہنا ہے کہ مولانا حاجی عبد الوہابؒ مرحوم نے زندگی بھر انتہائی مشقت اور جہد مسلسل کیساتھ دعوتی تحریک کو آگے بڑھایا، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں کوئی ان کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھا، بعض پیروں فقیروں نے ان کو مسجدوں سے نکال دیا، کئی بار ان پر حملے ہوتے رہے، نہ تو سیکیورٹی لی،نہ تشہیر، نہ حالات سے متاثر ہوئے نہ مال و زر سے۔انہوں نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ میاں نواز شریف وزیراعظم بنے تو ایک بارائیونڈ تبلیغی مرکز تشریف لائے، میاں نواز شریف حاجی عبد الوہابؒ صاحب کے پاس گئے اور ان کو ایک خطیر رقم بطور چندہ پیش کرنا چاہا، حاجی صاحب نے کہا میاں صاحب ! ہمیں پیسے نہیں آپ کا وقت چاہئے،اگر آپ اللہ کی راہ میں تین دن دے سکتے ہیں یا چالیس دن ؟ تو بسم اللہ!جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ حاجی صاحب اتنے پیسے آفر کرنیوالا آپ کو کوئی اور نہیں ملیگا، آگے سے جوابا حاجی عبد الوہابؒ صاحب نے فرمایا ! میاں صاحب! آپ کو اتنی خطیر رقم واپس کرنیوالا بھی کوئی نہیں ملے گا!۔

اب تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر بھی میدان میں آگئیں اور  ٹوئٹر پر لکھاکہ ’’نوے کی دہائی میں ایک ملاقات کے بعد نواز شریف نے حاجی عبدالوہاب صاحب کو چیک پکڑایا کروڑوں کے چندے کا، اور ساتھ ہی کہا، "آپ کو آج تک اتنی بڑی رقم ایک ساتھ کسی نے نہیں دی ہوگی!" حاجی صاحب نے اسی وقت چیک واپس کر دیا۔ کہا کہ "آپ کو بھی کبھی کسی نہ اتنی جلدی رقم واپس نہیں کی ہوگی!"۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -