توہین مذاہب اور اظہار رائے کی غلط آزادی کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون بنایا جائیگا :احمر بلال صوفی

توہین مذاہب اور اظہار رائے کی غلط آزادی کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون ...
توہین مذاہب اور اظہار رائے کی غلط آزادی کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون بنایا جائیگا :احمر بلال صوفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے خصوصی مشیر احمر بلال صوفی نے کہاہے توہین مذاہب کی روک تھام اوراظہار رائے کی غلط آزادی روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون بنایا جائیگا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے احمر بلال صوفی نے کہا کہ توہین مذہب اور توہین رسالت ﷺ کے حوالے سے دنیا کے ملکوں سے انفرادی طور پر رابطوں کا آغاز کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ قانون سازی کیلئے پہلے مسودے میں شامل قانونی نکات پر مشاورت کا آغاز کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانونی مسودے کا مقصدصرف اسلام نہیں بلکہ تمام مذاہب اور مذہبی شخصیات کی توہین روکناہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے پہلے اسلامی ممالک کو ایک پیج پر لایا جائیگا اور ان ممالک سے رابطہ کیا جائیگا جہاں مسلمان اقلیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک میں توہین مذہب کے حوالے سے قوانین موجود ہیں اور ہم چاہیں گے کہ اس میں یورپی ممالک شامل ہوں ، اس کام میں چند مہینے لگ سکتے ہیں اور ہم یہ چاہتے ہیں توہین مذاہب کا مسودہ عالمی سطح پر سامنے آئے ۔ اس قانونی مسودے میں ہم توہین کا مرتکب ہونے والے کیلئے سزاکا تعین بھی کریں گے لیکن یہ باتیں ابھی بحث طلب ہیں۔

مزید :

قومی -