شہباز شریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

شہباز شریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا
شہباز شریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیاہے ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا استعفیٰ منظور کرلیاہے جس کا اطلاق 20نومبر سے ہوگا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پی اے سی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیاہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباشریف کا استعفیٰ منظور کرلیاہے ۔ شہباز شریف 20نومبر سے پی اے سی کی چیئر مین شپ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے مستعفی ہونے کی وجہ ان کی ذاتی مصروفیات بتائی جارہی ہیں جبکہ ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کی جگہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزد کئے جانے کے امکانات ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی