دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

  دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اوراس کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے، اس کا پہلا حصہ عقیدہ توحید اور دوسرے حصہ میں عقیدہ رسالتؐ ہے۔حضور اکرمؐ کی ذات اور صفات مسلمانوں کے سامنے ایک ایسا عظیم المرتبت نمونہ پیش کرتی ہے جسے خالق کائنات کی مکمل خوشنودی حاصل ہے۔ مرکزی علماء کونسل لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد عبدالرحمن بن عوف تحصیل کینٹ میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری مولانا ہارون شاکر کی میزبانی میں پیغام رحمت للعالمین کانفرنس سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مرکزی علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا مشتاق لاہوری، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ مقبول احمد،صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب مولانا رسال الدین آزاد، ڈویژنل صدر حافظ محمد سعید، ڈویژنل سیکرٹری جنرل لاہور مولانا ہارون شاکر و دیگر علماء  و مشائخ نے خطاب کیا۔