توشہ خانہ ریفرنس ،آصف زرداری نےبڑا قدم اٹھا لیا 

توشہ خانہ ریفرنس ،آصف زرداری نےبڑا قدم اٹھا لیا 
توشہ خانہ ریفرنس ،آصف زرداری نےبڑا قدم اٹھا لیا 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے تحت توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی نئی درخواست دائرکردی۔
 نجی ٹی وی کے مطابق  آصف علی زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بیرسٹر شیراز راجپر کے ذریعے توشہ خانہ ریفرنس کو احتساب عدالت میں چیلنج کردیا ہے ۔ بریت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں پاکستان کا سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہوں، ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،نیب نے ان پر جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنائے ، عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس ختم کرے اور نیب ریفرنس کو واپس متعلقہ ادارے کو بھجوایا جائے۔

خیال رہے کہ نیب ریفرنس میں آصف زرداری پر توشہ خانہ سے تحائف میں ملنے والی گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے حاصل کرنے کا الزام ہے۔