عبوری ہیڈکوچ وائٹ بال کرکٹ ٹیم عاقب جاوید کا فخرزمان سے متعلق اہم بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عبوری ہیڈکوچ وائٹ بال کرکٹ ٹیم عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں پہلے ذمے داری ملی،سلیکشن سے متعلق مثبت نتائج سامنے آ ئے ہیں، کوچنگ میرے لئے نئی نہیں،22سال سے منسلک ہوں،فخرزمان نے زبردست پرفارمنس دی ،فخرزمان کے فٹنس مسائل تھے،فخرزمان کے جیسے مسائل حل ہوتے ہیں منتخب کریں گے اس میں کوئی شک نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاکہ ڈبل رول کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ملتان سے لیکر اب تک کوئی ایساپوائنٹ نہیں آیا کہ کوئی مجھے مسئلہ ہوا ہو، ان کاکہناتھا کہ آسٹریلیا نے کسی بھی میچ میں 200رنز نہیں کئے،کنڈیشن کے مطابق کھیلناچاہئے،پہلے پچ پھر پوزیشن اور پھر ٹارگٹ سیٹ کرتے ہیں،ایشیا کی کرکٹ میں سکورنگ ریٹ بڑھ جاتا ہے،سٹرائیک ریٹ کو بڑھانا پڑے گا، یہی واضح ٹارگٹ ہے،ون ڈے کرکٹ میں صورتحال ٹیسٹ میچ والی بن جاتی ہے،ٹی 20میں جارحانہ کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔