رانا ثناء اللہ نے آئین سے بغاوت کی ،عنایت اللہ

رانا ثناء اللہ نے آئین سے بغاوت کی ،عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر(نامہ نگار )وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے حمایت کرکے آئین پاکستان سے بغاوت کی۔ ان کی رکنیت ختم کرکے اپنے وزارت سے محروم کیاجائے۔صوبائی ویزر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی اسلامی نظریاتی سرحدوں کی محافظ وترجمان ہے۔ جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے ۔ ان کے خلاف نیب ،انٹی کرپشن سمیت دیگر بدامنیوں میں ملوث نہیں ہے۔ اور نہ ان کے خلاف کوئی کیس ہے۔ دو بار وزارت میں رہ کرصوبہ پھر خصوصاپشاور میں ریکارڈ تعمیراتی کام کیا۔انہوں نے کہاکہ مولانا ابوعلیٰ مودودی سے لیکر سیراج الحق تک قائیدین نے اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاظ کیلئے جدوجہد کی۔ جلسہ کے دوران قاری سید عثمان علی شاہ، قاری نعیم جنرل کونسلر،قاری ناصر ، قاری شکیل احمد، عدنان خان ،عامر خان، ممتاز خان، عارف خان، عمران خان، نصیر احمد، شیرذاد خان اور مفتی سید شاعر علی شاہ نے شمولیت کا اعلان کیا۔ اور صوبائی وزیر نے اسے جماعت اسلامی کی ٹوپیاں پہنائی۔