سرکاری ہسپتال کا سینئر ڈاکٹر لڑکیوں کی عزتوں کیساتھ کھیلتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، یہ کیا کرتا تھا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے گال بھی شرم سے لال ہو جائیں گے

سرکاری ہسپتال کا سینئر ڈاکٹر لڑکیوں کی عزتوں کیساتھ کھیلتا رنگے ہاتھوں پکڑا ...
سرکاری ہسپتال کا سینئر ڈاکٹر لڑکیوں کی عزتوں کیساتھ کھیلتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، یہ کیا کرتا تھا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے گال بھی شرم سے لال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر کو ’مسیحا‘ کہا جاتا ہے جو مقدس پیشے کے ذریعے انسانوں کی زندگی بچانے کا بہترین کام کرتا ہے مگر ڈاکٹروں کے بھیس میں چھپی کالی بھیڑوں نے اس مقدس پیشے کی تکریم کو بھی تار تار کر کے رکھ دیا ہے اور لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے،باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار
مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر شعیب کی خواتین مریضوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکتوں کا ویڈیو سکینڈل منظرعام پر آ گیا ہے۔ ڈاکٹر شعیب او پی ڈی میں آنے والی خواتین کیساتھ زبردستی دست درازی کرتا تھا۔ ڈاکٹر کی غیر اخلاقی حرکتوں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تو ہنگامہ برپا ہوا ہی، مگر مانسہرہ کے لوگ بھی برداشت نہ کر سکے اور سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور کے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے علیحدہ ٹیم بنائی جائے “ پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری لنکن باولر مالنگا جب یہ درخواست لے کر اپنے وزیر کھیل کے پاس گئے تو آگے سے ایسا کرارا جواب مل گیا کہ جا ن کر پاکستانیوں کو بھی سری لنکا کے ساتھ دوستی پر فخر ہو گا
احتجاجی کرنے والے افراد نے ڈاکٹر شعیب کی ڈگری واپس لینے کیساتھ ساتھ انہیں برطرف کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ منظرعا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر چیک اپ کے نام پر انتہائی نازیبا انداز میں لڑکی کو ہاتھ لگا رہا ہے اور وہ بے چاری بھی سہمی سہمی نظر آتی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

مانسہرہ -